۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ عبد الخالق اسدی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سے پنجاب کے مختلف ڈویژن سے تعلق رکھنے والے نمائندہ علمائے کرام نے ملاقات کی، متحدہ علماء بورڈ پنجاب میں شیعہ علما کی تعداد میں کمی پر اظہارِ افسوس کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سے پنجاب کے مختلف ڈویژن سے تعلق رکھنے والے نمائندہ علمائے کرام نے ملاقات کی۔ متحدہ علماء بورڈ پنجاب میں شیعہ علما کی تعداد میں کمی پر اظہارِ افسوس کیا۔

 اس نا انصافی پر علمائے کرام نے پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہروں اور علامتی دھرنوں کیلئے آمادگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علامہ عبدالخالق اسدی نے علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سنگین ناانصافی کے ضمن میں سیکرٹری اوقاف کو خط لکھا گیا ہے۔

 اتمامِ حجت کیلئے تمام دروازے کھٹکھٹائے جا رہے ہیں۔ اگر پنجاب انتظامیہ اس معاملے پر سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ناانصافیوں کا ازالہ نہیں کرتی تو پُر امن اور بھرپور احتجاج کی کال دی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .